شہر میں مختلف حادثات کے دوران لڑکے سمیت 2افراد جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر) مختلف مقامات پرٹریفک حادثات میں لڑکے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔سبزہ زار کے علاقے میں تیز رفتار مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق سبز ہ زارکے علاقے ملتان روڈ منڈی سٹاپ کے قریب مزدا ڈالہ نے موٹرسایئکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کمسن لڑکا موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے مزدا ڈرائیور کو حراست میں لیکر اور لاش مردہ منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔بادامی باغ کے علاقے میں ٹرین کی زد میں آکر 50سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ بادامی باغ ریلوے سٹیشن کے قریب 50 سالہ شخص ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو ا۔