ایشیاء کپ: نسیم شاہ نے 2چھکے لگا کر افغانستان سے فتح چھین لی، بھارت کو بھی ٹورنامنٹ سے باہر پھینک دیا

ایشیاء کپ: نسیم شاہ نے 2چھکے لگا کر افغانستان سے فتح چھین لی، بھارت کو بھی ...

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں  پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے  کوالیفائی کرلیا جبکہ بھارت اور افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ افغانستان کا 130 رنز کا ہدف نسیم شاہ  نے آخری اوور میں مسلسل 2 چھکے لگا کر پورا کر دیا۔افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی9 وکٹیں 118رنز پر گر گئیں، بابر اعظم صفر، فخر زمان 5  اور محمد رضوان 20 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ افتخار 30 اور شاداب خان 36 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوور میں گیارہ رنز درکار تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھی لیکن ٹیل اینڈر نسیم شاہ نے مسلسل دو گیندوں پر چھکے لگا کر ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے  میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ افغانستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6  وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ابراہیم زادران 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ  رحمان اللہ 11 گیندوں پر17، حضرت اللہ زازئی 21،کریم جنت 15، نجیب اللہ 10 رنز اور کپتان محمد نبی صفر پر پویلین لوٹے۔اختتامی اوورز میں راشد خان نے 15 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 129 رنز تک پہنچایا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، نسیم شاہ،حسنین، شاداب اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ایک روزقبل  ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے شکست دی تھی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر تھا۔پاکستان نے سپرفور مرحلیکے اپنے پہلیمیچ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم پاکستان ٹیم  نے  بھارت اور افغانستان دونوں  کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا،اب سری لنکا اور پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلیں گے۔

ایشیا کپ

مزید :

صفحہ اول -