پاکستان کی فتح پر افغان شائقین آپے سے باہر سے، سٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی 

  پاکستان کی فتح پر افغان شائقین آپے سے باہر سے، سٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسری جانب پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ سٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور تشدد کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شائقین کر سیا ں توڑ رہے ہیں اور دوسری جانب کھڑے پاکستانی مداحوں کی طرف پھینک رہے ہیں۔ایک اور ویڈیو میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دریں اثناء شارجہ کے حکام نے سٹیڈیم میں ہنگامہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے سٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔حکام کے مطابق شائقین کھیل کے ضوابط پر عملدرآمد کریں، کھیل کا میدان سپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضاکرتا ہے۔
افغان شائقین

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں افغانستان کیخلاف میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دلہ زاک روڈ،نوتھیہ اورکوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ سے 3خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ متنی ادیزئی میں ہوائی فا ئر نگ سے سدیس بحق اور ہمسایہ خیام زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے شہر بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ رپورٹ ہوئی تاہم ہوائی فائرنگ کرنیوالے 41 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔دوسری جانب جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کا کہنا ہے شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کیخلاف آپریشن کیا جائے۔
پشاور ہوائی فائرنگ 

مزید :

صفحہ اول -