افغان بولر آؤٹ کرنے کے  بعد آصف علی سے الجھ پڑا

افغان بولر آؤٹ کرنے کے  بعد آصف علی سے الجھ پڑا

  

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دلچسپ مقابلے میں پاکستانی بلے باز آصف علی کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بولر فرید احمد قومی ٹیم کے کھلاڑی سے الجھ پڑے اور دھکے دیے۔کھیل کے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر آصف علی نے افغان بولر فرید حمد کو چھکا لگا کر میچ کا رخ بدلنے کی کوشش کی لیکن اگلی ہی گیند پر آصف علی کیچ آؤٹ ہوگئے۔آصف علی کی وکٹ حاصل کرتے ہی افغان بولر جذباتی ہوگئے اور آصف علی سے الجھ پڑے جس پر قومی ٹیم کے کھلاڑی نے انکو پیچھے دھکیلا جبکہ اسی دوران افغان ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے درمیان میں آکر بیچ بچاؤ کروایا۔قومی ٹیم کے بلے باز آصف علی نے میچ میں 16 رنز بنائے جس میں دو چھکے شامل تھے۔

آصف

مزید :

صفحہ اول -