بابر مسلسل چوتھے میچ میں بھی ناکام

بابر مسلسل چوتھے میچ میں بھی ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔بابر اعظم ایشیا کپ میں مسلسل چوتھے میچ میں بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ اس سے قبل گروپ میچ میں  بھارت کے خلاف 10، ہانگ کانگ کے خلاف 9 اور سپر فور مرحلے میں پھر بھارت کے خلاف پاکستانی کپتان صرف 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ایشیا کپ کے مسلسل چوتھے میں ناکامی پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کردیے ہیں۔کچھ صارفین نے بابر کو سپورٹ کیا تو کسی نے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ویرات سے ہاتھ ملانا قرار دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر بابر 100 بار بھی صفر پر آؤٹ ہوجائیں تو پھر بھی میں بابر کو سپورٹ کروں گا۔
 تبصرے

مزید :

صفحہ اول -