ایشیا کپ، افغانستان کو شکست دینے پر صدر، وزیراعظم کی ٹیم کو مبارکباد

ایشیا کپ، افغانستان کو شکست دینے پر صدر، وزیراعظم کی ٹیم کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی افغانستان کے مقابلے میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نسیم نے شاندار اختتام کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان سے سنسنی خیز مقابلے کر بعد میچ جیتنے پر بولر نسیم شاہ سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ’شکریہ نسیم شاہ شاندار اختتام کیلئے۔  علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی نسیم شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیلابی صورتحال کے باعث پریشانی کے باوجود گرین شرٹ نے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔انہوں نے کہا کہ میچ بہت سنسنی خیز تھا، میں افغان کرکٹرز کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ حالیہ چند برس کے دوران انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔
صدر/وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -