پشاورجلسہ، عمران خان،محمود خان سمیت 6وزراء الیکشن کمیشن طلب

  پشاورجلسہ، عمران خان،محمود خان سمیت 6وزراء الیکشن کمیشن طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)پشاورمیں پی ٹی آئی کے جلسہ میں سرکاری وسائل کے استعمال،وزیراعلیٰ اور وزراء کی شرکت کاالیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ڈی ایم او نے عمران خان،وزیراعلیٰ اور 6 صوبائی وزراء کو 9 ستمبر کووضاحت پیش کرنے کیلئے طلب کرلیا۔پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں سرکاری وسائل کے استعمال،وزیراعلیٰ اوروزراء کی شرکت کا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نوٹس لے لیا۔ڈی ایم او نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کونوٹس کرتے ہوئے9 ستمبر کووضاحت پیش کرنے کیلئے طلب کرلیا،ڈی ایم اونے وزیراعلیٰ،صوبائی وزراء تیمور جھگڑا،اشتیاق ارمڑ،شوکت علی یوسفزئی،کامران بنگش،انورزیب،محمداقبال،وزیرعلیٰ کے مشیرخلیق الرحمان اورمعاون خصوصی وزیرزادہ کوبھی طلب کرلیا،ڈی ایم او شہاب الدین کاکہناتھا کہ عوامی عہدوں پرفائز اشخاص جلسوں میں شرکت، اور سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کرسکتے خلاف ورزی پر قانونی کار روائی عمل میں لاء جائیگی۔
پشاور جلسہ 

مزید :

صفحہ اول -