سیلاب متاثرین کو امداد نہ ملنے پر جی ڈی اے کا ایم پی اے مستعفی
لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) لاڑکانہ سے گرینڈ ڈویلپمنٹ الائنس (جی ڈی اے) کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان عباسی نے سیلاب متاثرہ افراد کی امداد نہ ہونے پراحتجاجاً سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔معظم علی خان عباسی کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں میں انتظامیہ مکمل طور پر پیپلز پارٹی کے کنٹرول میں کام کررہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو امداد فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے حکمرانوں کی نااہلی کے باعث سندھ آج مشکل دور سے گزر رہا ہے، عوام مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وہ خود کو عوامی نمائندہ ہوتے ہوئے بے بس محسوس کررہے ہیں کیوں کہ وہ اپنے حلقے کے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کر سکتے اس لیے مستعفی ہورہے ہیں۔ اپنا استعفیٰ سپیکر کو بھجوا دیا ہے۔
معظم علی عباسی