پی اے سی کی عمران کے اداروں کیخلاف بیانات کی شدید مذمت

  پی اے سی کی عمران کے اداروں کیخلاف بیانات کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی نے خیبر پختونخوا کے سرکاری  ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر بھی سابق وزیر اعظم سمیت دیگر سیاستدانوں کے خلاف انکوائری کرنے اور معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،بدھ کے روز چیرمین نورعالم خان کی سربراہی میں پی اے سی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت آڈیٹر جنرل،نیب اور ایف آئی اے حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران چیرمین کمیٹی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ ایک صاحب جس کے ذمے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی مد میں بقایا جات ہیں وہ کس طرح 9حلقوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہا ہے انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ایمانداری کا درس دینے والوں سے ریکوری ضروری ہے رکن کمیٹی شاہدہ اختر علی نے کہاکہ ایک شخص جو اسمبلی میں بھی نہیں آتا ہے وہ 9حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے اور قانون سمیت الیکشن کمیشن کے قوانین اس معاملے میں خاموش ہیں اگر ایسے شخص کو نہ روکا گیا تو ہم سب اس کے ذمہ دار ہونگے چیرمین کمیٹی نے کہاکہ کچھ لوگ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیانات دیتے ہیں ہم ایسے لوگوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو دفاعی اداروں کے خلاف عوام کو اکساتے ہیں رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہاکہ الیکشن کمیشن امتیازی سلوک کیوں کر رہا ہے انتخابات میں کوئی بھی نادہندہ حصہ نہیں لے سکتا ہے مگر جو شخص 9حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے وہ کروڑوں روپے کا نادہندہ ہے ہمیں الیکشن کمیشن کی سمجھ نہیں آرہی ہے سابق وزیر اعظم عمران خان روزانہ ملک کو گالیاں دیتا ہے مگر الیکشن کمیشن خاموش رہتا ہے لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس دو قانون ہیں ایک غریب عوام کیلئے اور دوسر ا قانون اس طرح کے لوگوں کیلئے ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک سابق وزیر اعظم سے ریکوری نہ کی جائے اس وقت تک 9حلقوں میں ضمنی انتخابات کے رزلٹ جاری نہ کئے جائیں چیرمین کمیٹی نے کہاکہ جو مجھے چیلنج کرتا ہے اس کا مقابلہ میدان میں کرونگا اس ایوان میں ہم صرف احتساب پر توجہ دیتے ہیں رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کوئی مقدس گائے نہیں ہے ہر ادارے پر مثبت تنقید کی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ اگرالیکشن کمیشن کسی کی تنقید سے ڈرتی ہے تو اپنی کرسی چھوڑ دے اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ کمیشن کے پاس صرف کسی بھی معاملے کا جائزہ لینے کے دوطریقے ہوتے ہیں ایک یہ کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ریفرنس آجائے اور دوسرا کسی کی جانب سے شکایت آنے پر کمیشن کاروائی کا فیصلہ کرتا ہے جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ الیکشن کمیشن عمران خان کے معاملے میں اتنا کمزور کیوں ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام کرتا ہے اور کسی بھی تنقید کی پروا نہیں کرتا ہے انہوں نے کہاکہ بعض معاملات میں قانون نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں اس سلسلے میں پارلمینٹرینز اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ قانون میں اس کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ کوئی شخص کتنے حلقوں سے الیکشن لڑ سکتا ہے اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ جو بھی افواج پاکستان کے خلاف بات کرتا ہے اس کو نوٹس جاری کیا جائے اور جو بھی نادہندہ ہو اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔
پی اے سی

مزید :

صفحہ اول -