ڈالر کی اڑان جاری، انٹر بینک میں 2.58روپے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونے کی قیمت میں 1050روپے تولہ کمی 

  ڈالر کی اڑان جاری، انٹر بینک میں 2.58روپے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی جس کے نتیجے میں ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں 2 روپے 58 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس اضافے کے ساتھ ڈالر کی انٹربینک قیمت 224 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 5 روپے 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ا?ج یکدم کمی ہوئی ہے۔خیال رہیکہ گزشتہ 3 کاروباری دنوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔ا?ج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونیکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونیکابھاؤ 901  روپیکم ہوکر 1 لاکھ 28 ہزار 686  روپے ہے۔عالمی صرافہ میں سونیکا بھاؤ 9  ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہے۔کستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی کا جحان غالب رہا،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے باوجود41700پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا،کاروباری مندی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے12ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 53.70فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم،فوڈز،ٹیلی کام اور توانائی کے شعبوں میں خریداری کے باعث انڈیکس 42065پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم فروخت کے دباؤ نے تیزی کو مندی میں تبدیل کر دیا اور مندی کا یہ سلسلہ کاروبار کے اختتام تک دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 94.31پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41860.36پوائنٹس سے کم ہو کر41766.05پوائنٹس ہو گیا اسی طرح41.51پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس15750.79پوائنٹس سے کم ہو کر15709.28پوائنٹس پر آ گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28731.94پوائنٹس سے گھٹ کر28681.57پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب17کروڑ13لاکھ 57ہزار52روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب43ارب19کروڑ2لاکھ17ہزار48روپے سے گھٹ ر69کھرب31ارب1کروڑ88لاکھ59ہزار996روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 3ارب روپے مالیت کے9کروڑ29لاکھ38ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو4ارب روپے مالیت کے18کروڑ72لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجمو عی طور پر 337کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،181میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 86لاکھ،پاک ریفائنری 62لاکھ،سنر جیکو پاک 48لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ39لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 38لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیوکے بھاؤ میں 48.67روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت2385.00روپے ہو گئی اسی طرح 48.90روپے کے اضافے سے پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت892.90روپے پر جا پہنچی جبکہ ریلائنس کاٹن کے بھاؤ میں 35.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر460.00روپے ہو گئی اسی طرح 79.05روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر110.50روپے پر آ گئی  
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -