قائمہ کمیٹی اطلاعات، ٹی وی چینلز پر بے حیائی اشتہارات، ڈراموں کی روک تھام کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل 

    قائمہ کمیٹی اطلاعات، ٹی وی چینلز پر بے حیائی اشتہارات، ڈراموں کی روک ...

  

       اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ ّپرویز اشرف کی سربراہی میں پارلیمنٹ کے وفد کی پارلیمانی تنظیم کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کینیڈا میں شرکت کے حوالے سے جھوٹے پراپیگنڈے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا اور آئندہ میٹنگ میں اس حوالے سے چینلز اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تفصیلات طلب کر لیں اور جن صحافیوں نے اس حوالے سے خبریں دیں کو بھی بلا لیا گیا ہے چیئرمین پیمرا،سمیت وزارت اطلاعات و نشریات کے تمام اداروں کے سربراہان کو طلب کر لیا ہے،کمیٹی نے ٹی وی چینلز بے حیائی پر مبنی اشتہارات،ڈراموں کی روک تھام کے حوالے سے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن جویریہ ظفر کی سربراہی میں پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا جویریہ ظفر کو چیئرپرسن منتخب ہونے پر میٹنگ کے شرکاء نے مبارکباد دی چیئرپرسن نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمنٹ کے وفد کی پارلیمانی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا جانے والے وفد کے بارے میں جھوٹ پر مبنی خبریں دی گئیں اور جھوٹ کا پلندہ بنا کر پیش کیا گیا جب کسی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اس سے موقف لیا جاتا ہے پارلیمنٹ جیسے ادارے کا تقدس پامال کیا گیا جن لوگوں نے کیا جس کے کہنے پر کیا اور ملک کا امیج خراب کیا گیا مجھے اس پر بہت دکھ ہوا ہے ہم کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ پارلیمنٹ کی اقدار کو سمجھا نہ جائے،چیئرمین پیمرا کو بلایا گیا ہے ٹی وی چینل پر خبر چلی کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اس میں وزارت اطلاعات و نشریات نے بھی زمہ داری کا ثبوت نہیں لیا ہم اس پر ایکشن لیں گے چیئرمین پیمرا آئندہ میٹنگ میں شریک ہوں اور آئندہ میٹنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بھی لازمی شرکت کریں۔

قائمہ کمیٹی اطلاعات 

مزید :

صفحہ اول -