موسمیاتی تبدیلیاں بڑا مسئلہ، نمٹنے کیلئے معمول کے مطابق سوچنا خالص خودکشی ہو گی: اقوام متحدہ

  موسمیاتی تبدیلیاں بڑا مسئلہ، نمٹنے کیلئے معمول کے مطابق سوچنا خالص خودکشی ...

  

          نیو یارک(آن لائن)اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کہا ہے سیلاب زدہ پاکستانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان جارہا ہوں ، دورے کا مقصدمشکل گھڑی میں عالمی برادری سے پاکستان کیلئے بھر پور تعاون کی اپیل کرنا ہے۔پاکستان روانگی سے قبل نیویارک میں صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوٹیرس نے کہا یوکرین جنگ پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے لیکن لوگ بھول جاتے ہیں ایک اور جنگ بھی ہے، یہ جنگ ہم فطرت کیخلاف لڑ رہے ہیں اور فطرت ہم پر حملہ آور ہے، موسمیاتی تبدیلیاں ہمارے سیارے کی تبا ہی کو اور زیادہ بڑھا رہی ہے،ان کامزید کہنا تھا پاکستان، چاڈ، اور مشرقی افریقہ، جہاں موسمیاتی تغیر خشک سالی، زائد بارشوں، قحط کا باعث بن رہی ہے،یہ تبدیلیاں ہم سب کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں، آج پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، کل یہ کہیں اور بھی ہو سکتا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہو گا، یہ ہمار ے وقت کا ایک اہم مسئلہ ہے،موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کیلئے معمول کے مطابق سوچنا خالص خودکشی ہوگی۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -