سیاسی،معاشی مسائل کا حل جلد اور شفاف انتخابات، عمر سرفراز چیمہ

سیاسی،معاشی مسائل کا حل جلد اور شفاف انتخابات، عمر سرفراز چیمہ

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ 13 جماعتی ٹولہ ملکی مسائل کے حل کیلئے مخلص نہیں، سیاسی استحکام،مہنگائی اور معاشی مسائل کا حل جلد از جلد صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔اوورسیز پاکستان کمیشن پنجاب میں چیئرمین او پی سی مخدوم طارق محمود الحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دورخ ہیں۔دونوں جماعتوں کا مطمع نظر صرف لوٹنا اور پھر ڈیلیں کرکے اس سے بچنا ہے۔انہوں نے کہا پی ڈی ایم ٹولے کے پاس عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے۔یہ محض ڈیل اور مک مکا سے اقتدار میں آنے کے عادی ہیں۔ تحریک انصاف کی مخلصانہ طور پر جدوجہد کا مقصد ملکی مفاد کا تحفظ ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سیاسی غیر یقینی کا نقصان معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے، حکومتی فسطائیت و دہشت گردی و آمریت سے قوم دبنے والی نہیں یہ جاگ گئی ہے حقیقی آزادی کے لئے ہر ذی شعور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کے خلاف پیمرا سے پابندی لگائی تو یہ آمرانہ سوچ عمل و اقدامات سے قوم کے سامنے عیاں ہے۔

عمر سرفراز چیمہ

مزید :

صفحہ اول -