کورونا کی چھٹی لہر، مزید ایک مریض جاں بحق، 105کی حالت تشویشناک
اسلام آبا(سٹاف رپورٹر) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران 15 ہزار 303ٹیسٹ کئے گئے جس میں 158نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 105مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.03فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کورونا