7 ممالک، 3 عالمی تنظیموں کے  49 طیارے امداد لے کر پاکستان  پہنچ چکے، ترجمان دفترخارجہ 

  7 ممالک، 3 عالمی تنظیموں کے  49 طیارے امداد لے کر پاکستان  پہنچ چکے، ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 49 طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچ چکے۔ترجمان دفتر خارجہ  کی طرف سے دوست ممالک، عالمی تنظیموں کے اب تک بھیجے گئے امدادی طیاروں کی تازہ ترین تفصیلات جاری  کردی گئی ہیں۔ترجمان   دفتر خارجہ کیمطابق   دوست ممالک، بین الاقوامی تنظیمیں سیلاب متاثرین کی مدد میں  پیش پیش ہیں۔پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اب تک 7 ممالک، 3 عالمی تنظیموں نے امدادی طیارے بھیجے۔دوست ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 49 طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 19 طیارے امداد لے کر راولپنڈی، کراچی، لاہور پہنچے۔ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 11 طیارے امداد پاکستان بھیجی ہے۔چین سے 4، ازبکستان، ترکمانستان، فرانس سے ایک ایک، قطر سے 3 طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچے  جبکہ  یونیسف نے 2، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 5، عالمی ادارہ خوراک نے 2 طیارے امداد بھیجی۔ 
 دفترخارجہ 

مزید :

صفحہ اول -