شہباز گل کی درخواست ضمانت  9 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر 

  شہباز گل کی درخواست ضمانت  9 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بغاوت کے مقدمہ میں شہباز گل کی درخواست ضمانت 9 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے شہباز گل نے ضمانت کے لیے ایڈیشنل جج کی عدالت میں پیٹیشن دائر کی تھی جسے عدالت نے فریقین کے وکلاء   کے دلائل سننے کے بعد مسترد کر دیا تھا ازاں بعد ڈاکٹر شہباز گل نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  شہباز گل 

مزید :

صفحہ اول -