قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے امدادی کاموں میں کوئی سیاست نہیں کی، فضل الرحمان

    قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے امدادی کاموں میں کوئی سیاست نہیں کی، فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(آئی ا ین پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے امدادی کاموں میں کوئی سیاست نہیں کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے پر انکا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں، امدادی کارروائیوں میں رضاکاروں نے جو کام کیا قابل تحسین ہے، متاثرین تک کھانا اور رقوم پہنچائی گئیں، سیلاب کی صورتحال اب بھی موجود ہے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے امدادی کاموں میں کوئی سیاست نہیں کی گئی، متاثرین کو پاک فوج کے جوانوں سمیت دیگر اداروں نے نکالا، سیلاب میں وہ مناظر دیکھے جس کا درد شدت سے محسوس ہورہا ہے۔ جمیعت علمائے اسلام کے امیر نے مزید کہا کہ کوہ سلیمان کا رود کوہی نظام کو بہتر کیا جائے، ہمیں چھوٹے ڈیمز چاہیے، چھوٹے ڈیمز بننے سے ہم سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی  پر کام کرسکتے ہیں۔ 
فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -