سیاست چلتی رہے گی،فی الحال قوم سیلاب متاثرین کی مدد کرے، نواز شریف 

   سیاست چلتی رہے گی،فی الحال قوم سیلاب متاثرین کی مدد کرے، نواز شریف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف  نے کہا ہے کہ  سیاست چلتی  رہتی ہے فی الحال سیلاب زدگان کی ہر ممکنہ مدد پر فوکس کیا  جائے۔وہ یہاں معروف صنعت کار پرویز بٹ اور حناپرویز بٹ  سے گفتگو کر رہے تھے  جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے،میاں نوازشریف سے  موجودہ ملکی سیاسی صورتحال باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پرویز بٹ نے پاکستان کے صنعتی سیکٹر کے متعلق بھی تبادلہ خیا ل کیا۔ انہوں نے میاں نواز شریف سے انکی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔میاں نوازشریف نے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔میاں نوازشریف نے کہا مسلم لیگی کارکن اور پوری قوم ملک میں سیلاب  متاثرین  تک ریلیف پہنچانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے۔ 
 نواز شریف    

مزید :

صفحہ اول -