پاکستان آب و ہوا کی تباہ کاریوں   سے گزر رہا ہے،شیری رحمان

  پاکستان آب و ہوا کی تباہ کاریوں   سے گزر رہا ہے،شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم ماحولیاتی آفات کے تباہ کن سال سے گزر رہے ہیں، خاص کر اگر پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان اس وقت آب و ہوا کی تباہ کاریوں سے گزر رہا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اہم فیصلے اور اقدامات کیے جائیں۔ عالمی کلین ایئر ڈے پر پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج۔ ہوا کا پاکستان دنیا بھر کی ماحولیاتی ہنگامی صورت حال کی صف اول میں کھڑا ہے،معیار اور فضائی آلودگی ان اہم ماحولیاتی مسائل میں سے ایک ہے۔ ہمارے شہروں اور گاؤں کو ہوا کی آلودگی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت آب و ہوا کی تباہ کاریوں سے گزر رہا ہے۔ ہم ماحولیاتی آفات کے تباہ کن سال سے گزر رہے ہیں، وزارت ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کلین ایئر پروگرام کے ذریعے فضائی آلودگی کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر لڑنے میں مصروف ہے۔
شیری رحمان

مزید :

صفحہ اول -