ایشیاء کپ، نسیم شاہ کے 2چھکے، افغانستان کو شکست، بھارت بھی ٹورنامنٹ سے باہر

ایشیاء کپ، نسیم شاہ کے 2چھکے، افغانستان کو شکست، بھارت بھی ٹورنامنٹ سے باہر

  

         دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیا۔افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی9 وکٹیں 118رنز پر گر گئیں، بابر اعظم صفر، فخر زمان 5 اور محمد رضوان 20 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ افتخار 30 اور شاداب خان 36 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔کریز پر نسیم شاہ آئے تو انہوں نے چار گیندیں کھیلی آخری دو گیندوں پر اوپر تلے دو چھکے رسید کر کے افغانستان کی یقینی فتح شکست میں تبدیل کر دی ا و ر چار گیندیں قبل ہدف حاصل کر کے ٹیم کو فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز دلانے سمیت بھارت کوبھی ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعو ت دی۔پاکستان نے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کی جبکہ افغانستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6  وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ابراہیم زادران 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ رحمان اللہ 11 گیندوں پر17، حضرت اللہ زازئی 21،کریم جنت 15، نجیب اللہ 10 رنز اور کپتان محمد نبی صفر پر پویلین لوٹے۔اختتامی اوورز میں راشد خان نے 15 گیند وں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 129 رنز تک پہنچایا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، نسیم شاہ، حسنین، شاداب اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے شکست دی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کیساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کی جیت سے بھارت اور افغانستان دونوں ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے،اب سری لنکا اور پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلیں گے۔

پاکستان فتح

مزید :

صفحہ اول -