تلخ جملوں کا تبادلہ کیوں کیا؟، میچ ریفری نے آصف علی اور افغان بولرکو طلب کرلیا

تلخ جملوں کا تبادلہ کیوں کیا؟، میچ ریفری نے آصف علی اور افغان بولرکو طلب ...
تلخ جملوں کا تبادلہ کیوں کیا؟، میچ ریفری نے آصف علی اور افغان بولرکو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیا کپ میں گزشتہ روز افغانستان اور  پاکستان میں ہونے والے ٹی 20میچ میں پاکستانی بیٹسمین آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس پر  میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے ،میچ کے 19 ویں اوورز میں اہم لمحات میں پاکستانی بیٹر آصف علی، فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، جب آصف پویلین لوٹنے لگے تو افغانی باؤلر نے نازیبا اشارے کیے جس پر آصف اور فرید کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، آصف  نے بیٹ بھی اٹھایا، اس دوران  دیگر کھلاڑیوں اور فیلڈ امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آصف علی اور فرید احمد کو طلب کرلیا ہے، دونوں پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے,آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سےآج باضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -کھیل -