سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے اقدامات شرو ع کریں گے: مرتضی وہاب

      سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے اقدامات شرو ع کریں گے: مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے اقدامات شروع کریں گے،آخری متاثر تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،دریاؤں میں کوٹری بیراج کے علاوہ پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے،اندرون شہر اور دیہات سے پانی کی نکاسی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون کیس کا پیسہ سندھ کے عوام کی ملکیت ہے،سندھ پر ابھی مشکل وقت ہے،سندھ کے عوام کو ریلیف اور مدد کی اشد ضرورت ہے، یہ پیسہ سندھ کو دیا جائے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کیا جاسکے،وہ بدھ کے روز سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کوویڈ میں سندھ حکومت نے جوکام کیااس کی لمحہ بہ لمحہ عوام کوخبردی،سیلابی صورتحال میں ہمارے تمام وزراء مختلف علاقوں میں موجود ہیں، گڈو پر اس وقت دولاکھ سکھرسے پانی چارلاکھ سے کم ہوکرتین لاکھ کیوسک تک پہنچاہے،کوٹری پربدستورچھ لاکھ ہے، منچھر کا پانی بھی کوٹری سے اخراج ہورہاہے، آبپاشی ماہرین کی مشاورت سے جوحکمت عملی بنائی گئی وہ کامیاب ہورہی ہے،منچھر کو دوکٹ ڈالے گئے تھے، منچھر کا پانی ایک فٹ کم ہوا ہے۔ بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا کہ آٹھ لاکھ سے زائد افراد کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے فی کس 25000 روپے دیئے ہیں،سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کیس کے پیسے سندھ کے عوام کے ہیں ہم نے درخواست کی ہے کہ یہ پیسہ سندھ اسمبلی کوخرچ کرنے کا اختیار دیا جائے، اس وقت لوگوں کو بحال کرنے کاوقت ہے،لوگوں کوہماری مدد کی ضرورت ہے، سندھ پر ابھی مشکل وقت ہے، سندھ کے عوام کو ریلیف اور مدد کی اشد ضرورت ہے، اس پیسے کو استعمال کرنے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کی نگرانی میں کمیٹی بنائی جاسکتی ہے تاکہ اس پیسے کو سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کیا جاسکے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ کوٹری منچھر کا پانی بھی لے رہا ہے، اطراف کا پانی دریا میں جارہا ہے، بلوچستان کی پہاڑیوں کا پانی منچھر میں داخل ہوکر کوٹری کے ذریعے جارہا ہے جو حکمت عملی حکومت نے بنائی تھی پانی کے اخراج کے لئے اس کے اچھے نتائج آ رہے ہیں، دریا میں اوپر سے آنے والا پانی کا دباؤ کم ہوتا جا رہا ہے، منچھر میں کل 125 فٹ پانی سطح سمندر سے اوپر تھا، آرڈی 52,16 اور 10 پر کٹ ہے جس سے وزیر اعلیٰ کا حلقہ متاثر ہوا لیکن سندھ حکومت نے فوری علاقہ خالی کروالیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس کواپنی کارکردگی بہتربنانے کی ضرورت ہے،معاشی حالات خراب ہونے پرجرائم بڑھتے ہیں یہ جسٹیفکیشن نہیں چلے گی عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کا کام ہے۔

مزید :

صفحہ اول -