حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااختیار اوگرا سے واپس لینے کافیصلہ

      حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااختیار اوگرا سے واپس لینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کرے گی۔چیئرمین اوگرا مسرور خان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سربراہان، پٹرولیم ڈویڑن و دیگر حکام نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، حتمی ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے آئل ریفائنریز و دیگر فریقین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اوگرا میں ڈی ریگولیشن کے پہلے مرحلے سے متعلق اجلاس میں تیل کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔ترجمان کا کہنا تھاکہ تیل کمپنیوں نے ڈی ریگولیشن سے متعلق اپنا مؤ قف اور تجاویزپیش کیں۔
پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -