کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8منشیات فروش ہلاک، 2زخمی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 8 منشیات فروشوں کو ہلاک کر دیا، مارے جانیوالے افراد کا تعلق کا لعد م تنظیموں سے تھا اوروہ دہشتگردی میں بھی ملوث رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان پو لیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی جس میں منشیات فروشوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 مبینہ منشیات فروش مارے گئے جبکہ دو زخمی بھی ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا دہشتگرد منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث رہے ہیں۔ تحقیقا ت کے بعد معلو م ہوگا مارے جانیوالے دہشتگرد کس کالعدم تنظیم کیلئے کام کر رہے تھے۔منشیات فروشوں کے اڈوں سے تلاشی کے دوران جد ید اسلحہ اور مختلف اقسام کی نشہ آور اشیاء بھی برآمد ہوئیں جنہیں یہ ملک دشمن عناصر نوجوان نسل کوتباہ کرنے کیلئے استعمال کر رہے تھے، پولیس حکا م نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ منشیات فروشوں کے ا ڈ وں کا خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا مستقبل میں نالے کے اطراف اور اندر پو لیس کی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی،تاکہ منشیات فروش دوبارہ اپنے اڈے نہ بنا سکیں،یاد رہے کو ئٹہ شہر کے وسط میں واقع سٹی نا لہ گزشتہ کئی دہائیوں سے منشیات کے عادی افراد کا ہی نہیں بلکہ منشیات فروشوں کا بھی گڑ مانا جاتا ہے۔
منشیات فروش ہلاک