چارسدہ میں تھانے پر دستی بم  حملہ، پولیس اہلکار شہید

    چارسدہ میں تھانے پر دستی بم  حملہ، پولیس اہلکار شہید

  

 چارسدہ(آئی این پی) خیبرپختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں دستی بم حملے کا افسوس ناک واقعہ خانمائی پولیس اسٹیشن پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے تھانے پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے چہرے ڈھانپ رکھے جو بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ شہید میر عالم کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز  کے ساتھ ادا کردی گئی۔

 اہلکار شہید

مزید :

صفحہ اول -