عمران خان پاکستانی عوام کے دل کی دھڑکن اور امید کی کرن ہے: عاطف خان 

عمران خان پاکستانی عوام کے دل کی دھڑکن اور امید کی کرن ہے: عاطف خان 

  

       شیرگڑھ)نامہ نگار(سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نیکہا ہے کہ عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن اور امید کی کرن ہے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی جیت یقینی اور شکست پی ڈی ایم کا مقدر ہے 25ستمبر قومی لٹیروں کو ٹھکانا لگانے اور امریکی غلامی سے نجات کا دن ہوگاپاکستان تحریک انصاف عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہیپاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے  قوم کے نوجوان عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑیہیں 25 ستمبر کوسازش کے تحت بنائی گئی حکومت کا تختہ دھڑن ہوگا امریکی غلامی سے نجات اور ازاد خود مختار پاکستان  کے لئیہم سب محب وطن پاکستانیوں پر لازم ہے کہ عمران خان کے دست و بازوں بنیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں ہاتھیان کے معروف کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن راحت جان کے ساتھ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ باری بای لینے والوں کا دور گزر گیا ہیاب قومی لٹیروں سے نجات کا وقت آگیا ہے  پاکستان ازاد اور خود مختار ملک بنے گا عوام نے اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں دے دیا ہے 25 ستمبر کو پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی جیت ہوگی جبکہ جنرل الیکشن میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیت کر ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی اور ملکی دولت لوٹنے والوں سے لوٹی ہوئی دولت کا پائی پائی وصول کرے گا۔

مزید :

صفحہ اول -