افغانستان سے میچ جیتنے کی خوشی ،پشاور میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

افغانستان سے میچ جیتنے کی خوشی ،پشاور میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
افغانستان سے میچ جیتنے کی خوشی ،پشاور میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں افغانستان سے میچ جیتنے اور پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی خوشی میں خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی  جس سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کے جیتنے کی خوشی میں شہر کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کے  واقعات پیش آئے جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پشاور کے دلہ زاک روڈ، نوتھیہ اورکوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوئیں جبکہ متنی ادیزئی میں ہوائی فائرنگ سے سدیس جاں بحق اور ہمسایہ خیام زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -