پشاور ٹو ڈیرہ ڈائیو بس سروس  میں زیرو میٹر بسیں شامل 

پشاور ٹو ڈیرہ ڈائیو بس سروس  میں زیرو میٹر بسیں شامل 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات ڈائیو بس سروس پشاور نے ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے زیرو میٹر بسیں سروس میں شامل کردیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عوامی شکایت پر ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے پرانی بسیں چلانے پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر سیکرٹری آر ٹی اے اکبر افتخار نے کارروائی کرتے ہوئے ڈائیو بس اڈہ سیل کردیا تھا اور ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے سروس معطل کردی تھی جس کے بعد آج اڈہ انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے نئی زیرو میٹر بسیں سروس میں شامل کردیں اس مقصد کے لئے کمشنر پشاور کی ہدایات پر سیکرٹری آر ٹی اے نے باقاعدہ اڈے کا دورہ کرکے مسافروں سے آگاہی حاصل کی۔ مسافروں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد سیکرٹری آر ٹی اے نے ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے لائسنس دوبارہ بحال کردیا اور سروس دوبارہ شروع کردی گئی اس ضمن میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری یا کاروبار خراب کرنا نہیں بلکہ اصلاح ہے افسوس اس بات کا ہے کہ نجی بس اڈہ مالکان جو معیاری سروس پنجاب اور سندھ کے عوام کے لئے دے رہے ہیں وہ خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے کیوں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ معیاری سروس فراہم کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غیر معیاری اور خراب سروس کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -