جامعہ کراچی:  ایم اے کے متحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی:  ایم اے کے متحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن  سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16 ستمبر2022 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ ایم اے سال اول(صرف فیل ہونے والے)اور ایم اے سال آخر

 کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5200 روپے فیس کے ساتھ16 ستمبر 2022 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ 2014 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل طلبہ 5000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -