کراچی پولیس نے جنوری سے اگست تک اعداد و شمار جاری کردئیے

کراچی پولیس نے جنوری سے اگست تک اعداد و شمار جاری کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان کراچی پولیس نے جنوری سے اگست تک اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ جنوری سے اگست تک مختلف واقعات میں 333 شہری قتل ہوئے۔ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 58 افراد قتل جبکہ مزاحمت کے دوران 269 افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے 8 ماہ میں مقابلوں کے دوران 73 ملزمان کو ٹھکانے لگایا، پولیس مقابلوں کے دوران 698 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔گذشتہ روز سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی اور کراچی پولیس آفس نے شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال کے 8 ماہ کے دوران 350 کے قریب شہری قتل ہوئے اور ڈکیتی مزاحمت پر 58 شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔یکم سے 5 ستمبر تک 8 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گئے، جبکہ صرف 4 ستمبر اتوار کے روز کئی شہریوں کو خون میں نہلایا گیا جبکہ اپنا مال بچانے کی کوشش میں 270 شہری زخمی ہوئے۔