اسٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر لڑکوں کا گروہ گرفتار، اہم انکشافات

اسٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر لڑکوں کا گروہ گرفتار، اہم انکشافات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر لڑکوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر لڑکوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا۔عزیزآباد پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان کی عمریں 16،14اور17سال ہیں، تمام کم عمر لڑکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت محمدعمر،اعراف عارف،محمدطحہ کینام سیہوئی، ملزمان سے 30 بور کی 3 پستول، چھینا ہوا موبائیل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔کم عمرملزمان نے انکشاف کیا ہم فوڈ ڈیلیوری بوائز کو لوٹتے تھے، واردات کے لئے اسلحہ 15 ہزار کا خریدا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ گروہ میں دیگرنوجوان لڑکے بھی شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے چھا پے جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -