اپر دیر گولدائی عوام کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ 

اپر دیر گولدائی عوام کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر)اپر دیر گوالدئی کے عوام نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، سرپرست اعلی سلطان محمد، چیئر مین مولانا اشفاق،جنرل کونسلر عبدالواحد، کسان کونسلر ملک فیاض، تنظیم چیئرمین ملک اعجاز، صدر ابراہیم، صدام، فواد خان، ڈاکٹر صفی اللہ، رحمان ولی اور خان محمد کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپر دیر کے علاقے گوالدئی کو مکمل طور پر امدادی کارروائیوں میں نظر انداز کیا جارہا ہے جو کہ نا انصافی اور ظلم ہے۔مظاہرین نے  صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گوالدئی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے اور سیلاب متاثرین کو ہر قسم ممکن سہولیات فراہم کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والا دیر کا بنیادی روڈ جلد از جلد دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو آسانی ہو۔ انکا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی جلد از جلد مالی تعاون کی جائے اور اس سخت حالات میں ان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے  بصورت دیگر ہم صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔