نوشہرہ، گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے ہزاروں مریض کئی ماہ سے ادویات سے محروم

      نوشہرہ، گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے ہزاروں مریض کئی ماہ سے ادویات سے محروم

  

         نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ:گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے ہزاروں مریض کئی ماہ سے ادویات سے محروم، خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ نے گرانٹ جاری کردیا لیکن متعلقہ ہسپتال انتظامیہادویات کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیکر ان غریب مریضوں کی جان سے کھلنے کی کوشش کررہی ہے اس سلسلے میں ٹرانسپلانٹ مریضوں کے ایک وفد نے بتایا کہ گذشتہ کئی ماہ سے ہمارے ادویات جس کی ماہانہ مالیت 30سے 50ہزار روپے تک ہے ہمیں نہیں مل رہی تھی جس پر ہم تقریبا 12000مریضوں نے پشاور میں احتجاج کیا جس پر ہمیں موقعہ پر موجود صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا نے ادویات کے لئے گرانٹ جاری کرنے کا وعدہ کیا اور حسب وعدہ وہی گرانٹ جاری کردی گئی ہے لیکن اب متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ یہ گرانٹ ادویات کے سلسلے میں نہیں بلکہ ہمارے ہسپتال کیلئے جاری کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس لئے ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور صوبائی وزیر خزانہ سمیت متعلقہ ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری مجبوریوں کو مد نظر رکھ کر ہمیں ادویات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ ہم ٹرانسپلانٹ مریض مشکلات سے بچ سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -