نوشہرہ، دریا کے کنارے ملنے والی نعش کا معمہ حل 2گرفتار

نوشہرہ، دریا کے کنارے ملنے والی نعش کا معمہ حل 2گرفتار

  

      نوشہرہ(بیورو رپورٹ)تھانہ اضاخیل پولیس نے پشتونگڑھی دریا کنارے لاوراث ملنے والی لاش کے قتل کا معمہ حل کر دیا۔02 ملزمان گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔23-08-2022 کو تھانہ اضاخیل پولیس کو اطلاع ملی کہ پشتونگڑھی میں دریا کنارے ایک لاوارث نوجوان کی لاش ملی ہے جسکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا اغاز کر دیا۔لاش کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے لاش کی شناخت غفار شاہ ولد سردار شاہ ساکن چوکی درب کے نام سے ہوئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے نوجوان کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے اسماعیل شاہ خان DSP پبی کی سربراہی میں نورالاسلام خان SHO اضاخیل پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مقتول کے موبائیل ڈیٹا سے شروعات کرکے مختلف زوایوں سے کیس کی تفتیش شروع کر دی۔جدید طریقہ تفتیش اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان قاسم شاہ ولد جابر شاہ اور جنید ولد سیف علی شاہ ساکنان چوکی درب کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اگل دیا۔ملزمان میں قاسم نے اپنے بھائی کے قتل کے شک میں مقتول کو قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد لاش کو ویرانے میں پھینک دیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -