وفاقی ٹیکس محتسب نے نائمہ انصاری کو اعزازی کوآرڈینیٹرمقرر کر دیا

وفاقی ٹیکس محتسب نے نائمہ انصاری کو اعزازی کوآرڈینیٹرمقرر کر دیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اسلام آباد ویمن چیمبر کی صدر نعیمہ انصاری اعزازی کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔یہ فیصلہ  خواتین کے کاروبار کے فروغ، انکی استعداد بڑھانے اور دیگر خدمات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف ٹی او سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوآرڈینیٹر مقامی چیمبرز، تجارتی انجمنوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز، جنرل ٹریڈ باڈیز اور دیگر کاروباری اداروں کے ساتھ رابطے کی ذمہ دار ہونگی اور وہ ٹیکس دہندگان سے رابطہ رکھنے اور انھیں درپیش مسائل کو حل کریں گی۔ٹیکس دہندگان کے ایف بی آر سے تنازعات اور خدشات پر اپنا کردار ادا کریں گی اورشکایات کے فوری ازالے کے کام کریں گی۔اسکے علاوہ موجودہ ٹیکس قوانین، طریقہ کار اور پالیسیوں میں بہتری کے لئے کاروباری حلقوں کی سفارشات سے ٹیکس محتسب کو آگاہ کریں گی۔ اس موقع پرنائمہ انصاری نے کہا کہ اعتماد کے لئے شکر گزار ہیں اور وہ تاجر برادری کے مفادات کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گی۔تقریب میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ، صدر آئی سی سی آئی شکیل منیر، گروپ لیڈر آئی سی سی آئی خالد ملک، ویمن چیمبر کی اول نائب صدر صدف عاصم عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -