عمران خان اور پاکستان دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ اختیار ولی 

عمران خان اور پاکستان دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ اختیار ولی 

  

پشاور (نیوزرپورٹر)اختیار ولی مسلم لیگ: ترجمان ن لیگ خیبرپختونخواہ اختیارولی خان کا سخت رد عمل کر تے ھوئے کہا ھے کہ دونوں ایک ساتھ نہی چل سکتے پاکستان یا عمران میں سے ایک کو بچانا ہوگا۔ پورا صوبہ پختونخواہ سیلاب میں ڈوبا ہوا اور عمران دھمہ چوکھڑی میں مصروف ہیں۔ کوہستان کے سیلاب میں ڈوبنے والے پانچ بھائیوں کا قاتل پشاور میں جلسے کررہا ہے۔عمران کوہستان، پختونخواہ اور پاکستان بھر  کے سیلاب زدہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے پشاور آئے ہیں۔ اسرائیل اور بھارت سے خفیہ فنڈز لینے والا کیسے کسی کو غدار کہہ سکتا ہے۔ عمران چار حکومتوں کا سربراہ ہے توڑ دے اسمبلیاں جہاں پی ٹی آء کی حکومت ہے۔ قوم، عدلیہ، اور فوج کی تقسیم کے بعد عمران کا آخری ایجنڈا پاکستان کی تقسیم ہیعمران قانون کے شکنجے سے بچنے کیلئے سرکاری چھتری تلے جلسے کر رہے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں عمران کو پختونخواہ سے بدترین شکست سے دوچار کرینگے۔ اختیار ولی نے مزید کہا کہ پشاور میں:تمام تر سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود عمران خان پانچ ہزار لوگ بھی اکھٹے نہ کرسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -