نوشہرہ‘ یو سی سیکرٹریز اور عملہ کی سیلاب متاثرین کی مدد اظہر من الشمس
نوشہرہ (بیورورپورٹ) میں نوشہرہ کے یوسی سیکرٹریزسمیت دیگر عملے نے دن رات محنت کرکے متاثرین کے گھر کے دہلیز پر خوراک فراہمی سمیت متاثرین کو سیلاب کے دوران محفوظ مقامات پر منتقل کیا اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ فضل اللہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے سیلاب کی اطلاع ملتے ہی متاثرین کو سیلاب سے بچانے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا اور ان کی نگرانی میں ولیج کونسلوں کے سیکرٹریز نے اعلانات کرکے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو سرکاری اسکولوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور ان کے گھریلو سامان کو بھی نقصانات سے بچا لیا انہوں نے کہا کہ دن رات ڈیوٹی کرکے متاثرین کو خوراک گھر کی دہلیز اور کیمپوں میں فراہم کیا انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تمام یونین کونسلوں میں ملازمین نے صفائی کا کام شروع کیا راستوں محلوں گلی کوچوں سے کچرا اٹھاکر آمدورفت اور پیدل چلنے والوں کو راستے کھول دیے انہوں نے کہا کے متاثرین کا ڈیٹا جمع کرنے میں ویلیج کونسلوں سیکرٹریزنے موثر کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ بھاری مشینری نہ ہونے کے باوجود ویلج کونسل سیکریٹریٹ اور دیگر عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی واٹر ٹینک کے لیے اقدامات کیے متاثرین کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔