کراچی،این ڈی سی ٹیک ٹیمینوس کا سرٹیفائیڈ پارٹنر بن گیا

کراچی،این ڈی سی ٹیک ٹیمینوس کا سرٹیفائیڈ پارٹنر بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ڈیجیٹل تبدیلی کی خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ آئی ٹی کنسلٹنگ کمپنی این ڈی سی ٹیک (NdcTech) ٹیمینوس (Temenos) کا سرٹیفائیڈ ڈویلپمنٹ پارٹنر بن گیا ہے۔یہ شراکت داری این ڈی سی ٹیک کی ڈیجیٹل تبدیلیوں میں انجینئرنگ صلاحیتوں کو ممتاز کرتی ہے۔ ٹیمینوس مصنوعات میں کمپنی کی وسیع مہارت، جدید فریم ورک اور ترقی کے طریقہ کار کا گہرا علم اس کی مہارت اور قابلیت کو ظاہر کرتی ہے۔یہ سرٹیفیکیشن این ڈی سی ٹیک کو جدید ٹیکنالوجی کے بہترین طریقوں اور ترقیاتی فریم ورکس پر عملدرآمد کے قابل بناتا ہے، جو موثر انٹرپرائز سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے عمل اور حل تیار کرنے کے لیے ٹیمینوس کی جانب سے تسلیم شدہ ہیں۔اس سرٹیفیکیشن کے ذریعے این ڈی سی ٹیک کمپوز ایبل بینکنگ کے لیے ٹیمینوس اوپن پلیٹ فارم پر بینک اور ملک کے لیے مقررہ ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق خدمات انجام دے گی۔ کمپنی اب ریگولیٹری تقاضوں اور صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے لیے حل بھی تیار کر سکے گی۔اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے این ڈی سی ٹیک کی سی ای او اور صدر عمارہ مسعود نے کہا کہ ہم ٹیمینوس کی جانب سے ڈیولپمنٹ پارٹنر سرٹیفکیٹ ملنے پر خوش ہیں۔ یہ سرٹیفیکیشن ہمیں ٹیمینوس پلیٹ فارم پر تیزی سے جدید اور خاص ملکی حل تیار کرنے میں مدد دے گا، جس سے مستقبل کے بینکوں کی تعمیر کی راہ ہموار ہوگی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ NdcTech ٹیمینوس کا سرٹیفائیڈ اور ایوارڈ یافتہ پارٹنر ہے اور اس نے دنیا کے 110 سے زائد بینکوں کے کور اور ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارمز کی کامیابی کے ساتھ تننظیم نو کی ہے۔