بجلی کے ناجائزاستعمال کیخلاف پسکوسرویلینس ٹیم پشاورکی بڑی کاروائی 

بجلی کے ناجائزاستعمال کیخلاف پسکوسرویلینس ٹیم پشاورکی بڑی کاروائی 

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)  بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر کمرشل پسکو جناب طاہرمعین کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر سرویلینس ستار خان,ایس ڈی اومیاں سیف الوھاب, ایس ڈی او خالد اکبر اور ہزارہ سرویلنس ٹیم پر مشتمل ٹیموں نے ہزارہ 1 اور ہزارہ 2 سرکلوں میں اچانک چھاپے مارے,اس دوران کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ہے- رپورٹ کے مطابق ہزارہ 1 سرکل کے مانسہرہ ڈویژن میں 2 سٹیل ملز بنام وارث سٹیل اور کنہار سٹیل اور 2 افغان کیمپس کے MDI میٹرز پکڑے گئے ہیں - کنہار سٹیل مل اور افغان کیمپ کے میٹر سے 2 عدد ریمورٹ کنٹرول ڈیوائیس بھی برامد کی گئیں ہیں جن کی مدد سے میٹر کو کنٹرول کیا جاتا تھا- اسی طرح ہزارہ 1سرکل کے ہری پور ڈویژن میں افغان کیمپوں کے بڑے میٹر چیک کیے گئے ہیں  جن میں اب تک 17 بڑے کنکشن پکڑے گئے ہیں جو کہ ٹمپرنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے تھے - تمام کنکشن ایس ای ہزارہ,ایس ای مانسہرہ, متعلقہ ایکسین صاحبان,ایکسین(M&T)  ایم اینڈ ٹی کی موجودگی میں کاٹے گئے اور ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے -  چیف ایگزیکٹیو پسکومحمد جبارخان کا کہنا ہے کہ پسکو اپنے صارفین کو بلا تعطل بجلی سپلائی اور ہر ممکن خدمات فراہم کر رہی ہے۔بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضع کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کے مفاد میں التماس ہے کہ وہ بجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -