اداروں، فوج وعدلیہ کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، فائق شاہ

اداروں، فوج وعدلیہ کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، فائق شاہ

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ سیاستدان اداروں، فوج اور عدلیہ کو اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں، یہ انتہائی غیر جمہوری، غیر قانونی اور ملک و قوم کیلئے خطرناک ہوگا، وہ مختلفسیاسی وفود سے گفتگو کر رہے تھے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ عمران خان اپنی مقبولیت کے گھمنڈ میں فسطائیت پھیلا رہے ہیں جو کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، سیاسی جماعتوں نے اداروں کو ملوث کیا جس سے ادارے کمزور ہوئے دانش مندی کا تقاضا ہے کہ تنقید، تعریف اور سیاست کا جمہوری انداز اپنایا جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے ملک کا آدھا حصہ پانی میں ڈوبا ہے سب سیاسی جماعتیں مل کر اس کے بارے میں سوچیں اور معاشی اور معاشرتی بحران سے نکالیں، محمد فائق شاہ نے جنوبی پنجاب میں امدادی سامان کی غیر مساویانہ تقسیم اور عوام کے احتجاج کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیا لوگ بھوک اور بیماریوں سے مر رہے ہیں اتنے بڑے انسانی المیے پر سیاسی جماعتوں کا رویہ افسوس ناک ہے، انہوں نے امدادی سامان کی تقسیم اور لوگوں کی بحالی میں اپیل کی کہ حکومت اور انتظامیہ شفاف طریقے سے عوام کی مدد کرے، انہوں نے وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی حمایت کی اور کہا کہ مشترکہ لائحہ عمل مرتب کر کے چاروں صوبوں کے عوام کیساتھ کھڑے ہو جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -