اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت کیلئے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت کیلئے درخواست نمٹا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)   اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو انتظامیہ کی جانب سے این او سی ملنے پر  کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت کیلئے دائر درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت دے دی ہے ، اسلام آباد انتظامیہ نےپی ٹی آئی کوکنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن کےلیے این او سی جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے  کہا کہ ہمیں این او سی مل گیا ہے ٹرم اینڈ کنڈیشنز بھی مل گئی ہیں،  عدالت آئندہ کے لیے ڈائریکشن دے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مستقبل کیلئے ہم کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے ، انتظامیہ کا معاملہ ہے مستقبل میں کیا ہو سکتا ہے حالات کا پتہ نہیں ہوتا ، یہ عدالت انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ این او سی مل گیا ہے ،آپکی درخواست نمٹا رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -