رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار 

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد ہارون کو گر فتارکر لیاہے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق ملزم 27اگست 2022کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر2کے قر یب ایک سوزکی والے سے گن پوائنٹ پر مبلغ 10لاکھ روپے اور ایک عدد موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فو ٹیج میں واردات کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے۔ ملزم نے کراچی کے مختلف علا قو ں سے درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں میں اسلحہ کے زور پرقیمتی مو با ئل فو نز اور لاکھوں روپے نقدی چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزم کومزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -