شاہی بالا میں اتفا قی گو لی لگنے  سے جو اں سالہ لڑکا زخمی 

شاہی بالا میں اتفا قی گو لی لگنے  سے جو اں سالہ لڑکا زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (کرائم رپورٹر)ریگی پولیس سٹیشن کی حدود شاہی بالا میں اتفا قی گو لی لگنے سے جو اں سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز شکیل احمد ولد ارشاد خان سکنہ شا ہی بالا نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھا ئی ضیا  ولد ارشاد خان کیسا تھ کمرے میں بیٹھا ہوا تھا اور اسکا بھائی ضیا  پستول نکال کر صا ف کر نے کے بعد لو ڈ ان لو ڈ کر رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم سمیت سے گو لی فائر ہو ئی جو اسکو لگ کر شدید زخمی ہو گیا جسے علا قے معا لجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے پولیس نے پستول اور فا ئر ہو نے والی خالی خول بر آمد کر کے رپو رٹ درج کر لی ہے۔