کام کرنے کیلئے آئے ہیں وقت ضائع کرنے کیلئے نہیں، اسسٹنٹ کمشنر بائیزئی
پشاور (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بائیزئی حبیب اللہ وزیر کی کاوشوں سے تحصیل بائیزی بہائی ڈاگ میں نادا آفس کا قیام خوش آئند ہے اے سی بائیزی نے کہا ہے کہ نادرا آفس کے قیام سے عوام الناس خاص کر خواتین کو گھر کی دہلیز پر سہولت میسر ہو گی عمائدین نے کہا کہ بائیزی قوم اسسٹنٹ کمشنر کی کاوشوں کو سراہتی ہے حبیب اللہ وزیر نے کہا ہے کہ کام کرنے کیلئے آئے ہیں وقت ضائع کرنے کیلئے نہیں نادرا آفس یکم اکتوبر سے کام کا آغاز کردے گا۔