صحافی کے عدالت سے معافی مانگنے کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے دلچسپ جواب دیدیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مبینہ طور پر خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کے کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آبادہائیکورٹ پیش ہو گئے ، جہاں صحافی نےپوچھا کہ کیا آج آپ عدالت سے معافی مانگیں گے ، جس پر عمران خان نے کہا کہ آپ سے پوچھ کر ہی کچھ کروں گا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان مبینہ طور پر خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے ، عدالت آمد کے وقت صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عدالت میں ایسی سیکیورٹی ہے جیسے کلبھوشن کا کیس ہو ، مجھے سمجھ نہیں آرہی اتنا خوف کیوں ہے ، مجھے آج آتے ہوئے 15 منٹ لگ گئے ۔ صحافی نے کہا کہ حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان کر رہی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ بہت دیر سے کوشش کر رہے ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کروں گا ، رات کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے وقت نہیں ملا۔