بھارتی ٹیم نے میچ ہارنے کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈال دیا ، حیران کن وجہ پیش کر دی 

بھارتی ٹیم نے میچ ہارنے کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈال دیا ، حیران کن وجہ پیش کر ...
بھارتی ٹیم نے میچ ہارنے کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈال دیا ، حیران کن وجہ پیش کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )روایتی حریف بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے شکست اور ایشیاکپ سپر فور مرحلے سے باہر ہونے کا صدمہ برداشت نہ کر سکی ، اپنی ہار کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈال دیا ہے ۔
نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے میچ ریفری کے سامنے احتجاج کیا ہے کہ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے دانستہ طور پر تاخیر کی اس وجہ سے ہم ہارے ،بھارتی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں نے جان بوجھ کر دستانے اور بلے منگوائے، پاکستان ٹیم کی ان حرکتوں سے بھارتی بلے باز اپنے ردھم برقرار نہ رکھ سکے اور ہم میچ ہار گئے ۔ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کو جواب دیا کہ پاکستانی ٹیم نے کوئی تاخیر نہیں کی انہوں نے دستانے اور بلے وقفے کے دوران تبدیل کیے ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -