انجرڈ بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا کی اس وقت حالت کیسی ہے؟ہسپتال سے تصاویر سامنے آ گئیں 

انجرڈ بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا کی اس وقت حالت کیسی ہے؟ہسپتال سے تصاویر سامنے ...
انجرڈ بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا کی اس وقت حالت کیسی ہے؟ہسپتال سے تصاویر سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی سرجری کے بعد کی تصاویر سامنے آگئی ہیں ۔
تفصیلات  کے مطابق رویندرا جڈیجا کے گھٹنے کی سرجری کامیاب رہی جس کے بعد ان کی ہسپتال کے بستر سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ میں جلد از جلد ری ہیب کا عمل شروع کروں گا اور کوشش کروں گا کہ جلد ہی ٹیم کا دوبارہ حصہ بن سکوں۔


خیال رہے کہ  رویندرا جڈیجا دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا ءکپ سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رویندرا جڈیجا کی جگہ اکسر پٹیل کو سکواڈ میں شامل کیا تھا۔

مزید :

کھیل -