انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2.58 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 226 روپے کی سطح پر ٹریڈکر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 234.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔