سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں کتنی تبدیلیوں کا امکان ہے ؟ دعویٰ سامنے آ گیا 

سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں کتنی تبدیلیوں کا امکان ہے ؟ دعویٰ سامنے ...
سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں کتنی تبدیلیوں کا امکان ہے ؟ دعویٰ سامنے آ گیا 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جس میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور قومی ٹیم کا آج ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ کے لیے لیگ سپنر عثمان قادر اور فاسٹ بولر حسن علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا امکان ہے جبکہ آل راو¿نڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آرام دیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -