سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیا پر ٹیکس چھوٹ کیسے ملے گا؟مریم اورنگزیب نے تفصیل بتا دی 

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیا پر ٹیکس چھوٹ کیسے ملے گا؟مریم اورنگزیب نے ...
سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیا پر ٹیکس چھوٹ کیسے ملے گا؟مریم اورنگزیب نے تفصیل بتا دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ کے سیلاب متاثرین  کیلئے امدادی اشیا پر ٹیکس چھوٹ دینے کے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں.

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ نے 30اگست 2022کو ٹیکس استثنا کی منظوری دی تھی ، کابینہ کے 30اگست 2022کے ٹیکسوں سے استثنا کے فیصلے پر فوری عمل ہوا تھا ، فیصلے کے تحت متاثرین سیلاب کیلئے مچھر دانیوں ، کشتیوں سمیت تمام اشیا پر ٹیکس چھوٹ ہو گی، لیکن ضابطے کے تحت فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کو این ڈی ایم اے سے سرٹیفکیٹ لینا ہوگا، وزیر اطلاعات کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے عملدرآمد کا ایس آر او بھی جاری کر دیا تھا ۔

مزید :

قومی -